ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست بھر میں سی ای ٹی امتحانات کاآغاز،404مراکز میں 1.85لاکھ طلبا نے امتحانات میں حصہ لیا

ریاست بھر میں سی ای ٹی امتحانات کاآغاز،404مراکز میں 1.85لاکھ طلبا نے امتحانات میں حصہ لیا

Wed, 03 May 2017 11:24:17    S.O. News Service

بنگلورو،2؍مئی(ایس او نیوز)ریاست بھر میں آج پروفیشنل کالجوں میں داخلوں کیلئے سی ای ٹی امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ ریاست بھر میں قائم 400 سے زائد مراکز میں 1.85لاکھ طلبا نے آج کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کی طرف سے کروائے گئے امتحان میں صبح ساڑھے دس بجے سے 11-50بجے تک بیالوجی اور دوپہر ڈھائی بجے سے 3-50تک میتھس کا امتحان لکھا، جبکہ کل جغرافیہ اور کیمسٹری کا امتحان انہی اوقات میں لیا جائے گا۔ سرحد ی اور بیرون کرناٹک کے طلبا کیلئے کنڑا امتحان 4مئی کو 11-30 اور 12-30بجے کے درمیان لیا جائے گا۔سی ای ٹی امتحان کیلئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے راست نگرانی کی جارہی ہے۔404مراکز میں کسی بھی طرح کی دھاندلی پر نظر رکھنے کیلئے 808 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔امتحان کیلئے 11625الگ کمرے ترتیب دئے گئے ہیں۔امتحان لینے کیلئے 32 ہزار افراد پر مشتمل عملہ متعین کیاگیا ہے۔


Share: